ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )ممتاز سماجی شخصیت اورسیز راہنما محمد یوسف جٹ ناروے نے اپنے بیان میں کہا کہ ایس ایچ ا و تھانہ ڈنگہ فراست اللہ چٹھہ کو ڈنگہ میں دوبارہ تعیناتی پر خوش آمدید کہتے ہیں اُن کی تعیناتی کے گذشتہ دور میں فرعون صفت سابق ایم پی اے میاں طارق محمود کی طرف سے اُن کے ساتھ حکم عدولی بے پناہ انتقامی کاروئیاں کی گئی اور محکمانہ طور پر اُن کے خلاف جھوٹی انکوائریاں لگوائی گئی میاں طارق محمود کے زیر سایہ پلنے والے جرائم پیشہ افراد پر ہاتھ ڈالنا فراست اللہ چٹھہ کی جرات اور بہادری کا عملی مظاہرہ تھا آج وہ تمام انکوائریوں سے سرخرو ہو کر دوبارہ تھانہ ڈنگہ میں تعینات ہوئے جس پر ہم اُن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ میاں طارق محمود کا تاریک دور گزر گیا اب وہ پوری آزادی کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں کریں گے اور ڈنگہ کو امن کو گہوارہ بنائیں گے ،میاں طارق محمود نے اپنے 30سالہ دور اقتدار میں ہمیشہ مرضی کے تھانیدار لگوائیں اور تھانہ کچہری کی سیاست کے ساتھ ساتھ اپنے غنڈوں کے ذریعے عوام کو ڈرا دھمکا کر اور دبا کر اپنے اقتدار کو طول بخشا لیکن اب 30سالہ سیاہ دور کے خاتمے کے بعد ہم توقع کرتے ہیں کہ ڈنگہ میں منشیات فروشی اور اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث میاں طارق محمود کے حواریوں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔