ڈنگہ ( عبدالمجید پپو )پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نیویارک امریکہ کے صدر چوہدری پرویز ریاض آف امرہ کلاں نے پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی اور عمران خان کے وزیر اعظم کے منصب سنبھالنے کی خوشی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 70سال بعد عمران خان کی قیادت میں بلاآخر پاکستانی قوم کو ایک ایسا راہنما مل گیا جو عوامی مسائل کو بخوبی جانتا ہے جس کے دل میں عوام کا درد ہے اور جو حقیقی معنوں میں بحرانوں سے گھرے ہوئے پاکستان کو ترقی کی شاہرہ پر گامزن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے انشاء اللہ اووسیز کمیونٹی پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی ہو گی اور بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کی قیادت میں دن رات محنت کرتے ہوئے وطن عزیز کو دنیا کی سپر پاور بنائیں گے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔