ڈنگہ ( عبدالمجید پپو ) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما نیویارک امریکہ میں مقیم پی ٹی آئی کے صدر چوہدری پرویز ریاض آف امرہ کلاں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا وزیر اعظم پاکستان بننا ملک و قوم کی خوش بختی ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار اور عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنے ووٹ کے ذریعے پی ٹی آئی کو فتخ یاب کر کے عوامی خدمت اور ملکی ترقی کے لئے کردار ادا کرنے کا موقع دیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا سیاسی مستقبل ختم ہو چکا 25جولائی کے انتخابات میں جتنی سیٹیں انہیں ملیں آئندہ ان دونوں جماعتوں کے امیدواروں کو کسی حلقے سے جیت نصیب نہیں ہو گی ،پی ٹی آئی عوام خدمت کی ایسی مثال رقم کرے گی کہ عوام آئندہ ہر الیکشن میں صرف پی ٹی آئی کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ اب شہباز شریف جمہوری بساط لپیٹنے کی مذموم سازش کے در پے ہیں مگر ایسا کوئی منصوبہ کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ،حالیہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا مقابلہ کسی جمہوری سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ ایک منظم کرپشن مافیا کے ساتھ تھا جسے عوام نے مسترد کر دیا ہے ،بدعنوان سیاستدانوں کا گٹھ جوڑ پی ٹی آئی کی کامیابی پر اثر انداز نہیں ہو سکا عمران خان نے وزیر اعظم منتخب ہونے پر پوری قوم مبارکباد کی مستحق ہے انہوں نے کہا کہ ہم ملک بچانے کی جدوجہد کر رہے ہیں ہمارے ہم وطن ہمارا ساتھ ضرور دیں گے 25جولائی کی تاریخی کامیابی اور قومی دولت لوٹنے والے کرپٹ سیاستدانوں کے انجام کا دن ہے جسے ہر سال یوم تشکر کے طور پر منایا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ ماضی کے کرپٹ حکمرا ن فلاحی ریاست کے معنی اور امور مملکت کی ابجد تک نہیں جانتے انہں فقط لوٹ مار سے غرض تھی اقتدار کی باریاں لینے والی دونوں سیاسی جماعتوں نے ملک و قوم کے لئے کچھ نہیں کیا ،عمران خان پاکستان کو ریاست مدینہ کا ماڈل بنائیں گے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔