جلالپورجٹاں (محمود حیات بٹ ) حاجی حبیب اللہ صراف صدرصرافہ ایسوسی ایشن جلالپورجٹاں (سینئیرنائب صدرمرکزی انجمن تاجران ) نے سب انسپکٹر حافظ مشتاق احمد کو ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات ہونے پردل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکبادوخراج تحسین پیش کرتے کہا صرافہ برادر ی کے مفاد میں پہلے ہی مقامی پولیس سے بھرپور تعاون کرتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی کرتے رہیں گے ۔انہوں نے صرافہ برادری کے دکانداروں کے کیمرے 24گھنٹے کام کررہے ہیں اور گارڈزبھی ہر وقت دکان پر موجود ہوتے ہیں ۔حاجی حبیب اللہ صراف صدر صرافہ ایسوسی ایشن نے کہا انشاء اللہ حافظ مشتاق احمد ایس ایچ اوتھانہ سٹی صرافہ برادری کے مفادات کو تحفظ دینے کیلئے سیکیورٹی کے مزید شاندارانتظامات کریں گے اورتاجربرادری کی سیکیورٹی کیلئے بھی کوئی کسرنہیں چھوڑیں گے ۔ حاجی حبیب اللہ صراف نے ایس ایچ اوسٹی حافظ مشتاق احمد کو اپنی طرف سے اور صرافہ برادری کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین بھی دلایا ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔