جلالپورجٹاں (محمود حیات بٹ ) حاجی حبیب اللہ صراف صدرصرافہ ایسوسی ایشن جلالپورجٹاں (سینئیرنائب صدر مرکزی انجمن تاجران )،فیصل امان اللہ صراف نائب صدر صرافہ ایسوسی ایشن ،علی رضا صراف چیف ایگزیکٹو بسم اللہ جیولرز ،ذیشان افضل صراف نائب صدر،نعیم قیصر صراف ،فیصل یوسف صراف جنرل سیکرٹری ، نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا جب تک دنیا قائم دائم رہے گی مسلمان اس پاکیزہ اور عظیم مثال کی یاد تازہ کر تے ہوئے سنت ابراہیمی کو بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے رہیں گے سنت ابراہیم ہمارے لئے ایک پاکیزہ اور عظیم منزل ہے کیونکہ حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالی کے احکامات کی سربلندی کا پرچم بلند کر تے ہوئے اپنے لخت جگر کو بھی قربان سے بھی گریز نہ کیا لیکن اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم ؑ کی اس عظیم قربانی کو قبول کر تے ہوئے مینڈے کی قربانی کروا ئی ہمیں بھی اللہ تعالی کے دین کے پرچم کو بلند کرنے کیلئے اپنا اپنا دینی کر دارادا کرنا ہوگا ۔اللہ تعالی ہم سب کو اس کی توفیق دے

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔