جلالپورجٹاں (محمود حیات بٹ ) میر فہیم اقبال صدر مرکزی انجمن تاجران ،حاجی مرزاریاض ابراہیم صدر ہم خیال تاجرگروپ ،محمد اسلم باجوہ جنرل سیکرٹری ،محمداسلم لون ، شیخ عبدالحمید پپ شیخ ، مستقیم کنٹھ ،میراظہراقبال ، احمد مختار لودھی ، محسن خان لودھی ،چوہدری محمداعظم ، مختار بٹ ،ملک صداقت ،منور خان نے عید الاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا جب تک دنیا قائم دائم رہے گی مسلمان اس پاکیزہ اور عظیم مثال کی یاد تازہ کر تے ہوئے سنت ابراہیمی کو بڑی عقیدت واحترام کے ساتھ مناتے رہیں گے سنت ابراہیم ہمارے لئے ایک پاکیزہ اور عظیم منزل ہے کیونکہ حضرت ابراہیم ؑ نے اللہ تعالی کے احکامات کی سربلندی کا پرچم بلند کر تے ہوئے اپنے لخت جگر کو بھی قربان سے بھی گریز نہ کیا لیکن اللہ تعالی نے حضرت ابراہیم ؑ کی اس عظیم قربانی کو قبول کر تے ہوئے مینڈے کی قربانی کروا ئی ہمیں بھی اللہ تعالی کے دین کے پرچم کو بلند کرنے کیلئے اپنا اپنا دینی کر دارادا کرنا ہوگا ۔اللہ تعالی ہم سب کو اس کی توفیق دے

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔