جلالپورجٹاں (محمودحیات بٹ ) محسن خاں لودھی آف ملیشیاء چیف ایگزیکٹو لودھی جیولرز رہنماپاکستان مسلم لیگ ق یوتھ ونگ نے ایک بیان میں کہا ہے پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان کی سونامی نے 15سال بعد شریف خاندان کو گجرات کے چوہدریوں کے در پر بھیک مانگنے پر مجبورکر دیاہے ۔غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے ۔شریف خاندان نے اقتدار کے نشے میں اتنے دھن تھے کہ ان کو اپنے دور میں کوئی نظر نہیں آتا تھا ۔اللہ تعالی کی لاٹھی بے آواز ہے آخرمیں شریف خاندان اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے خود ہی چوہدری برادران کے در پر مدد مانگنے پہنچے ۔اسی لیے کہتے ہیں غرور کا سر ہمیشہ نیچے ہوتا ہے ۔ہم اپنے عظیم قائدین چوہدری برادران کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے حق اور سچ کی جنگ لڑی اور ہمیشہ کامیاب ہوئے ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔