جلالپورجٹاں (محمودحیات بٹ ) مسلم لیگ ق فیڈرل اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری بلال بابر کھوکھر نے گزشتہ روز وفد کے ہمراہ ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 28چوہدری شجاعت نواز اجنالہ کی رہائشگاہ جاکر ان سے ملاقات کی اور ممبر صوبائی منتحب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ میر فرخ یعقوب، عاصم خان اور ماہر تعلیم میر عبدالحمید بھی انکے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر بلال کھوکھر نے چوہدری شجاعت نواز اجنالہ کی پارٹی خدمات پر انھیں خراج تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کی موصوف اللہ کی طرف سے دی گئی اس ڈیوٹی کو عوامی فلاح و بہود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے سرانجام دینگے۔ جبکہ چوہدری شجاعت نواز اجنالہ نے کہا کہ عہدہ عوام کی امانت ہے انشااللہ کوشش ہو گی کی عوامی مسائل انکی دہلیز پر حل کریں عوام کی دی گئی محبت کا مقروض ہوں احسان کا بدلہ خدمت کرکے چکائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بلال کھوکھر اپنے والد محترم حاجی بابر سلیم کھوکھر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے جلالپورجٹاں اور گردونواح کی عوام کیلئے مسیحا کا کردار ادا کرینگے

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔