گجرات(پ۔ر) ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے رات گئے عزیز بھٹی شہید ہسپتال میں قائم پناہ گاہ کادورہ کیا، اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز، ڈی ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، سوشل ویلفیئر آفیسر ثمن اعجاز انکے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور کھانے کا معیار چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ پناہ گاہ میں رہائش پذیر افراد کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، پناہ گاہ میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے رہائش پذیر افراد کا مکمل ریکارڈ رکھا جائے، رہائش پذیر افراد کو صاف ستھرے بستر فراہم کئے جائیں ڈپٹی کمشنر محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ پناہ گاہ ہسپتال میں آئے مریضوں اور مسافروں کے لئے رات کو قیام کرنے کے لئے ایک بہترین سہولت ہے جہاں رہائش پذیر افراد کو کھانا بھی فراہم کیا جارہا ہے انہوںنے عملہ کو ہدایت کی کہ موجود دہشت گردی کے واقعات کے پیشِ نظر مکمل چھان بین کے بعد افراد کو رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی جائے۔