گجرات(پریس ریلیز) وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کے ”مشینی کاشت کے فروغ سے فصلوں کی پیداوار بڑھانے کا منصوبہ”کے تحت محکمہ زراعت انجینئرنگ کے زیراہتمام ڈائریکٹر زراعت انجینئرنگ حافظ نعیم ضیاء کی سربراہی میں کسانوں کو سبسڈی پر مشینری کے فراہمی کے لیے قرعہ اندازی کی تقریب کاانعقاد، حکومت پاکستان کے منصوبہ کے تحت کسانوں کو 56 اقسام کے زرعی آلات روٹاویٹر، ڈسک ہیرو، سپر سیڈر، ڈسک ٹلو وغیرہ سبسڈی پر مہیا کیے جائیں گے، حکومت زرعی آلات پر 5 لاکھ روپے سبسڈی فراہم کرے گی ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ حافظ نعیم ضیاء نے بتایا کی اس منصوبہ کے تحت ضلع بھرسے مجموعی طورپر143درخواستیں موصول ہوئیں۔قرعہ اندازی میں 30کاشتکاران کامیاب ہوئے ڈائریکٹر زرعی انجینئرنگ حافظ نعیم ضیاء نے کہاکہ شعبہ زراعت کی ترقی میں کاشتکاروں کے کردارکوفراموش نہیں کیاجاسکتا، کاشتکاران معیشت کومضبوط بنانے میں ریڑھ کی ہڈی کاکرداراداکررہے ہیں،حکومت پنجاب کاشتکاروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اورکسانوں کی معاشی مشکلات کوختم کرنے کے لیے پنجاب حکومت عملی اقدامات کررہی ہے اس حوالے سیکاشتکاران میں حکومت کی طرف سے خصوصی نرخوں پرزرعی آلات کی فراہمی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔