گجرات (راجہ وقاص علی)احاطہ سیشن کورٹ ایڈیشنل سیشن جج ماجد کریم کی عدالت کے باہر فائرنگ ۔مدعی مقدمہ کی پیشی پر آئے ملزم غلام مصطفی پر فائرنگ کی گئی، گولی لگنے سے بازو زخمی ہو گیا ۔فائرنگ کرنے والا ملزم محمد غفور فرار ہونے میں ناکام ہو گیا۔ سیشن کورٹ سیکیورٹی نے ملزم کو اسلحہ سمیت موقع سے گرفتار کر لیا۔پیشی پر آئے غلام مصطفی پر ایک سال قبل ملزم کے بیوی اور بیٹے کے قتل کا الزام تھا۔فائرنگ سے زخمی غلام مصطفی پر تھانہ صدر جلالپورجٹاں میں 55/21 مقدمہ 302 دفعات کے تحت درج تھا۔زخمی غلام مصطفی کو امدادی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کردیا۔احاطہ سیشن کورٹ کی سیکیورٹی کو مزید سخت کردیاگیا۔احاطہ سیشن کورٹ میں داخل ہونے پر مکمل تلاشی کو یقینی بنانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔