لاہور(نمائندہ خسوصی)چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا سابق وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا اور موجودہ سیاسی صورتحال پر طویل مشاورت کی گئی۔اللہ کی ذات کے بعد حکومت کے فاشسٹ اقدامات سے تحفظ اعلی عدلیہ ہی دے سکتی ہے۔ چوہدری پرویز الہی کوپہلے بھی انصاف عدلیہ سے ملا، پختہ یقین ہے کہ اب بھی انصاف انہی سے ملے گا۔ چوہدری پرویز الہی نےوکلاء سے کہا ہے کہ حکومتی مظالم کے خلاف فوری عدالتوں سے رجوع کریں۔ چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ صرف عدالتیں ہی حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں سے تحفظ دے سکتی ہے۔ عمران خان نے چوہدری پرویز الہی کے مشوروں سے اتفاق کیا۔