گجرات(پ۔ر)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے زیر تعمیر سماں تا ڈنگہ روڈ اور زیر تعمیر پل کا دورہ کیا اور 10ارب روپے لاگت سے جاری میگا پراجیکٹ پر کام کا معائنہ کیا، ۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے بتایاکہ سماں تا ڈنگہ بائپاس روڈ منصوبہ کو چار گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، جی ٹی روڈ سے ڈھل بنگش تک 30کلو میٹر طویل سٹرک کی تعمیر کی جارہی ہے،روڈ ورک مکمل کرلیا گیا جبکہ پلوں کی تعمیر پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ کٹھالہ ریلوے کراسنگ اور جی ٹی روڈ پر فلائی اوور کی تعمیر بھی اسی پراجیکٹ کا حصہ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ سماں تا ڈنگہ روڈ بائپاس منصوبہ کی بروقت تکمیل اولین ترجیح ہے، منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے منصوبے کی تعمیر کے کئے اگر مزید فنڈز درکار ہیں تو اس کی رپورٹ پیش کی جاسکے تاکہ متعلقہ محکمے سے جلد از جلد فنڈ حاصل کئے جاسکے اور منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جا سکی منصوبے کی تعمیر میں کوالٹی میٹریل کا استعمال یقینی بنائیں

99