گجرات(پ۔ر)ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کا پولیس لائنز میں اردل رو م میرٹ اور عوامی خدمت کو اپنا شعار بنا لیں، محکمانہ فرائض میں غفلت و لاپرواہی برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا ۔ڈی پی او تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے پو لیس لائنزمیں اردل روم منعقد کیا۔جس میں پولیس لائنز اور مختلف تھانوں میں تعینات58افسران و ملازمان پیش ہوئے۔دوران اردل روم ڈی پی او گجرات نے 01 ملازم کو نوکری سے برخاست کیا، 08کی سروس ضبطی02کی انکریمنٹ سٹاپ ،جبکہ 11کو وارننگ جاری کی۔ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمین پر واضع کیا کہ کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال کسی صورت برداشت نہ کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کے ساتھ اپنا رویہ درست رکھیں ۔ کسی شہری کی عزت نفس کو مجروح نہ کیا جائے ۔