گجرات(پ۔ر)کڈنی سینٹر گجرات میں تعمیر و ترقی کے اقدامات جلد از جلد کرنے کے لئے ہنگامی بنیادی پر پرپوزل مکمل کرنے کا فیصلہ، اپنی مدد آپ کے تحت کڈنی سینٹر میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 4 کروڑ سے زائد کی خطیر رقم عطیہ کی گئی، ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کڈنی سینٹر 90 فی صد مریضوں کو مفت ڈائیلسز کی سہولت فراہم کررہا ہےکڈنی سنٹر میں مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے بھرپور فنڈ ریزنگ مہم چلائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے کڈنی سینٹر بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،صدر کڈنی سینٹر میاں اعجاز احمد، جاوید بٹ, ساجد راٹھو ر، خالد پرویز منگا اس موقع پر موجود تھے،صدر کڈنی سینٹر میاں محمد اعجاز نے 27 لاکھ روپے، خالد پرویز منگا نے 2 لاکھ، عمر بشیر نے 1 لاکھ اور طیب بٹ نے 25 ہزار کا چیک ڈپٹی کمشنر کو پیش کیا ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مغیر حضرات کی طرف کڈنی سنٹر کے لئے عطیات کی فراہمی کو زبردست سراہا اور کہا کہ اس وقت کڈنی سنٹر میں 3شفٹوں میں ڈائلسز کئے جا رہے ہیں،بہتر سروسز کیوجہ سے گجرات کے علاوہ دیگر شہروں سے بھی مریض یہاں پر علاج معالجے کیلئے آرہے ہیں اور اس کیلئے غریب مریضوں کو بالکل مفت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں اور گردے کے ایسے مریض جو علاج برداشت کرسکتے ہیں انہیں عام مارکیٹ ریٹ سے بھی کم نرخوں پر سہولیات دی جارہی ہیں+3

29291 Share