گجرات(پ۔ر)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے موضع شادیوال کاتفصیلی دورہ کیا، سرکاری اراضی کی تفصیلات حاصل کرتے ہوۓ انہوں نے بتایا ہے کہ شادیوال اور ملحقہ علاقوں میں سرکاری اراضی کی نشاندہی مکمل کی جا رہی ہے، سرکاری اراضی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد 12 گھنٹے کے کم ترین وقت میں اراضی کو واگزار کرواتے ہوۓ عوامی مقصد کے لئے زیر استعمال لیا جائے گا. ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے اس ضمن میں متعلقہ ریونیو افسران کو ضروری ہدایات بھی جاری کیں ہیں اور کہا ہے کہ سرکاری اراضی کو جلد از جلد واگزار کروا کر فلاح عامہ کے لئے استعمال کیا جائے.+11
52521 Share