گجرات(پ۔ر)ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات محمد اورنگزیب سدھو کا کہچری روڈ کا دورہ، چیف سینٹری انسپکٹر نصراللہ کنگ بھی ان کے ہمراہ تھے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے کہچری روڈ پر صفائی اور سیوریج کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن نے ہدایت کی کہ روڈ کی صفائی اور سیوریج کے مسائل کو فوری پر حل کیا جائے روڈ پر موجود پانی کی نکاسی فوری ممکن بنائی جائے انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی صفائی اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے جامع پلان وضع کیا گیا شہریوں کی شکایات کو ترجیعی بنیادوں پر حل کرنے کےلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔