اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے پٹرول پمپس اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور اور سبزی و فروٹ کی دکانوں کا دورہ کیا، مہنگے داموں اشیائے خوردونوش کی فروخت اور ڈی سی کاونٹر پر اشیاء کی غیر موجودگی پر 1 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا ایس ایم مارٹ، ون اسٹور پر 15 ،15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے کہا کہ کسی فرد کو مصنوعی مہنگائی و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی مقرر کردہ نرخوں پر اشیاء خوردونوش کی فروخت ہر صورت یقینی بنائی جائے گی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی.اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز نے مختلف پیٹرول پمپس کا بھی دورہ کیا اور پیمانے چیک کئے پیمانہ پورا نہ ہونے پر پیٹرول پمپ مالک پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔