گجرات(پ۔ر)ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیرقیادت پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ بردارں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن اور ان کی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد عثمان ساکن ساروکی کو گرفتار کرکے 1270گرام چرس اور وٹک برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات اور ان کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش احسان اللہ عرف رانجھا ساکن دھیرکے کلاں کو گرفتا رکر کے 1260گرام چرس معہ وٹک برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ایچ او تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ اور ان کی ٹیم نے شراب سپلائر علی زمان ساکن محلہ رحمان کو شراب سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔