گجرات(پ۔ر)ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیرقیادت پولیس کا ڈکیت گینگز کے خلاف گرینڈ آپریشن تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ اور ان کی ٹیم نے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ڈکیتی اور رابری کی وارداتوں میں ملوث تین رکنی قمرو گینگ گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔گینگ لالہ موسیٰ کے علاقہ میں رابری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب تھا۔ گرفتار ملزمان میں 1۔ قمروش ارشد۔2۔ ساحل ارشد۔3۔ یشوع سکنائے محلہ سردار پورہ لالہ موسیٰ شامل ہیں۔ جن کے قبضہ سے 1لاکھ10ہزار روپے نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3پسٹل 30بور برآمد ہوئے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر اور ان کی ٹیم نے ڈکیتی میں ملوث گینگ کا سرغنہ عثمان رضا ساکن مہے کلاں گرفتار کرکے مال مسروقہ 50ہزار روپے برآمد کرلئے۔ گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
