گجرت(پ۔ر)ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیرقیادت پولیس کا منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں منشیات فروشوں،ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ اور ان کی ٹیم نے بدنام زمانہ منشیات فروش شہزاد سلیم ساکن لالہ موسیٰ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1120گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایچ او تھانہ منگووال اور ان کی ٹیم نے شراب سپلائی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے شراب برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان میں محمد یعقوب ساکن راجیکی اور نازم عباس ساکن پھالیہ کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیر اور ان کی ٹیم نے ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف کاروائی کرکے ملزم آفاق احمد سکنہ چک جمال سے پسٹل 30بور برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔