گجرات(پ۔ر)گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے خواتین سے پرس چھیننے والے گروہ کا سرغنہ گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ کی زیر قیادت گجرات پولیس کاضلع بھر میں چوروں، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔گجرات پولیس تھانہ سٹی جلالپورجٹاں نے خواتین سے پرس چھیننے والا گرو ہ ٹریس کرکے سرغنہ گرفتار کرکے مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزم عقیل ظفر ساکن کوٹ نکہ سے پسٹل 30بور اور 12ہزار روپے نقدی برآمد کرلی۔ گرفتار ملزم نے گزشتہ ہفتہ دیگر ساتھوں کے ہمراہ نند پور کی رہائشی خواتین سے پرس چھیننے کی واردات کی تھی۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔