گجرات(پ۔ر)ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ڈسپوزل اسٹیشن کی سائیٹ کے دورہ کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی، اور سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے سروس موڑ ڈسپوزل اسٹیشن پر کام کا آغاز کردیا گیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر ، اور ایکسیئن پبلک ہیلتھ ان کے ہمراہ تھے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کی منصوبے کی تکمیل سے شہر میں بارش کے پانی کی جلد نکاسی اور سیوریج کے مسائل حل ہو جائیں گے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور معیاری میٹیریل کا استعمال یقینی بنائیں۔



