اوسلو (پ۔ر) نارویجن پاکستانی کمیونٹی کی فعال سماجی شخصیت اور پاکستان پیپلزپارٹی ناروے کے سینئرعہدیدار جناب اصغر علی شاہد نے گذشتہ دنوں راقم کے ناروے میں قیام کے دوران ایک مقامی ترکی ریسٹورنٹ میں ضیافت کا اہتمام کیا۔اس دوران پاکستان میں سیلاب سے جانی اور مالی نقصانات پر گفتگو ہوئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ سیلاب زدگان کی بلاتاخیر مدد کی جائے۔ اس موقع پر پی پی پی کے سینئر رہنماء جاوید اقبال، مسلم لیگ نواز گروپ کے چیف آرگنائزر اور کھاریاں ویلفیئرسوسائٹی کے نذیرخالد بٹ، پاک۔ناروے ٹائمز کے چیف ایڈیٹر میاں محمد صفدر، اولاد آدم ایسوسی ایشن ناروے کے چیئرمین چوہدری غلام سرور، متحرک سماجی شخصیت راجہ غالب حسین اور چوہدری خان محمد موجود تھے۔










