گجرات(پریس ریلیز)اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سیلمان اکبر کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کھاریاں اور زیر تعمیر ڈائیلسز سینٹر کا دورہ اور ڈینگی ہاٹ سپاٹس کا جائزہ لیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سیلمان اکبر نے کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹروطبی عملہ کی حاضری اور صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ہسپتال میں آئے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زیر تعمیر ڈائیلسز سینٹر کاکام جلد مکمل کیا جائے،معیاری تعمیراتی میٹریل استعمال کیا جائے ڈائیلسز سینٹر کے آغاز سے کھاریاں اور گردونواح کے مریضوں کو فائدہ ہوگا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ڈینگی ہاٹ سپاٹ کا بھی دورہ کیا ایس او پی ایز کی خلاف ورزی پر گودام مالک کو نوٹس جاری اور کہا کہ ڈینگی ہاٹ اسپاٹس کی سرویلنس 100 فی صد یقینی بنائی جائے جہاں ڈینگی لاروا ملے وہاں فورا کیمیکل ٹریٹمنٹ کروائی جائے۔