گجرات(پریس ریلیز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات محمد اورنگزیب سدھو نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی سیوریج لائنوں کی صفائی کا عمل جاری ہے اس سلسلہ میں ہیوی مشینری اور افرادی قوت استعمال کی جارہی ہے، شہر میں صفائی، نکاسی آب اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے جامع پلان تشکیل دیا گیا ہے،صفائی اور سیوریج کے حوالے سے شہریوں کی شکایات ترجیع بنیادوں پر حل کی جارہی ہیں، انہوں نے کہا کہ سیوریج اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے الگ الگ اسکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، شہریوں کے تمام مسائل کے حل کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

38386 Comments3 Shares

38386 Comments3 Shares