گجرات(پریس ریلیز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ظہیر لیاقت بیگ نے چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوس کے روٹ، اراضی ریکارڈ سینٹر، میونسپل کمیٹی کھاریاں کا دورہ کیا اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں سلیمان اکبر ان کے ہمراہ تھے ا۔یڈیشنل ڈپٹی کمشنر ظہیر لیاقت بیگ نے کہا کہ جلوس کے روٹ کو مکمل طور کلیئر کیا جائے، بجلی، ٹیلی فون کی تاروں کو راستہ سے ہٹایا جائے اور جہاں ضرورت ہو پیچ ورک جلد مکمل کیا جائے اور جلوس کے موقع روٹ کی صفائی کے لیے اسپشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں، قبل ازیں اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس ظہیر لیاقت بیگ نے کہا کہ ریونیو کے حوالے شہریوں کے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں،تمام تر سروسز بہترین انداز میں شہریوں کو فراہم کی جائیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ میونسپل کمیٹی کھاریاں شہر بھر میں صفائی، نکاسی آب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے اقدامات کو مزید موثر بنانے اور شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے