گجرات(پریس ریلیز) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو/ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات محمد اورنگزیب سدھو کا شہر کی مختلف شاہراہوں کادورہ کیا، شہر بھر میں جاری صفائی مہم کا جائزہ لیا،انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں صفائی نکاسی آب سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، تمام سینٹری ورکرز کی حاضری یقینی بنائی جارہی ہے، غیر حاضر اور جیکٹس نہ پہنے والے سینٹری ورکرز کو وارننگ جاری کی گئی ہے۔ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گجرات محمد اورنگزیب سدھو نے کہا کہ پلازہ مالک کو پلازہ کا پانی روڈ پر نکاسی کرنے پر نوٹس جاری کردیا ہے، کسی فرد کو شاہراہوں،گلیوں میں نکاسی اور کوڑا کرکٹ پھینکنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہری کوڑا کرکٹ مختص جگہ پر پھینکیں تاکہ وہاں سے ڈمپنگ اسٹیشن پر پہنچایا جاسکے۔