گجرات: (پریس ریلیز) ڈسٹرکٹ بہبودفنڈ بورڈ گجرات نے سرکاری ملازمین کے بچوں کی سکالر شپ، اہلخانہ کی ماہانہ امداد، تجہیز و تکفین اور شادی گرانٹ موصول ہونے والی1019 درخواستوں پر2کروڑ92 لاکھ91 ہزار روپے گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے، بورڈ کا اجلاس زیر صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل حیات تارڑ تارڑ منعقد ہوا جس میں سی ای او ایجوکیشن چوہدری محمد اورنگزیب، ڈسٹرکٹ ناظر محمد یوسف، بشریٰ سلطانہ،ارم شہزادی، محمد بوٹا و دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں سرکاری ملازمین کے بچوں کو تعلیمی وظائف کے لئے 722درخواستوں کی منظوری دی گئی، ملازمین کے بچوں کو مجموعی طور پر1 کروڑ51لاکھ23ہزار روپے تعلیمی وظائف کی مد میں جاری کئے گئے ہیں۔ گریڈ 1 تا 10 اور گریڈ 11 سے 15 کے ملازمین کے اہلخانہ کی ماہانہ امداد کے لئے8درخواستوں پر مجموعی طور پر3لاکھ36 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی۔ بہبود فنڈ بورڈ نے تجہیز و تکفین کے اخراجات کی مد میں 123 درخواستوں پر43 لاکھ42 ہزار روپے گرانٹ کی منظوری دی، شادی گرانٹ کے لئے 166 درخواستوں پر94 لاکھ90 ہزار روپے گرانٹ کے اجرا کی منظوری دی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر افضل حیات تارڑ نے ہدایت کی کہ بہبود فنڈ بورڈ کے اجلاس باقاعدگی سے منعقد کئے جائیں اورفنڈز کے اجرا کا تمام عمل بروقت مکمل کیا جائے۔