گجرات(پریس ریلیز) ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کہ چہلم امام حسین و شہداء کربلا کے موقع پر سکیورٹی سمیت تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی، علماء کرام، ممبران امن کمیٹی اور شہریوں کے بھرپور تعاون سے ضلع گجرات ہمیشہ کیطرح اتحاد بین المسلمین کا مرکز اور امن و امان کا گہوارہ ثابت ہوا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ کور امن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل افضل حیات تارڑ، صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی،صدر حسینیہ ٹرسٹ میر جواد جعفری،ضیاالرحمان شاہ، قاری الطاف الرحمان، قاری ضیا الرحمان،، خادم علی خادم، منور کھوکھر و دیگر بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران انتظامیہ اور پولیس کو ضلعی امن کمیٹی کے ممبران خصوصا علما کرام کے درمیان مثالی ورکنگ ریلشن شپ اور بھرپور تعاون کی بدولت ضلع بھر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی، چہلم امام حسین و شہداء کربلا کے حوالے سے منعقدہ جلوس و مجالس کے موقع پر بھی اتحاد بین المسلمین کی اسی روایت کو آگے بڑھایا جائے گا، جلوس کے روٹس کی صفائی، پیچ ورک، روشنی کے انتظامات کے لئے میونسپل کارپوریشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ پولیس نے چہلم کے موقع پر مجالس عزاء و جلوس کے روٹس کی سکیورٹی کیلئے جامع پلان وضع کر لیا گیا ہے،شرکا کی فول پروف سکیورٹی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے گی۔