گجرات (محمود اختر محمود) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر علی انصر گھمن کی قیادت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب، نو منتخب ایم این اے چوہدری پرویز الٰہی سے ظہور پیلس میں ملاقات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ فاؤنڈر گروپ کے صدر اشفاق احمد رضی، انصر محمود گھمن، باؤ منیر پشاوری، سیٹھ قمر خورشید، افتخار احمد شاکر، شفیق احمد طاہر، ڈاکٹر امین گل، میر انجم، مصطفی صراف، سیٹھ ظہیر صراف اور دیگر ممبران موجود تھے۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے چیمبر کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شریف برادران اللہ تعالیٰ کی پکڑ میں ہیں۔ انہوں نے جو کچھ کیا ہے ان کے آگے آچکا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو ہم لوگوں کی بھرپور خدمت کریں گے۔ ہم نے سمال انڈسٹریز بنائیں اور دو ایسی سمال انڈسٹریز بنائیں جن میں سندر اسٹیٹ و دیگر شامل ہیں۔ ہم نے فیصل آباد میں گارمنٹس سٹی بنایا۔ ہم نے سالڈ کام کئے۔ انشاء اللہ تعالیٰ گجرات میں انجینئرنگ یونیورسٹی بنائیں گے۔ گجرات کی فین، فرنیچر، سرامکس، پی وی سی پائپ انڈسٹری کی ترقی کے لئے اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کا زور چلتا تو وہاں یہاں سے یونیورسٹی آف گجرات کو بھی لے اُڑتا ۔ انہو ں نے کہا کہ گولڈن ٹرائی اینگل کی ترقی کے لئے ہم ایسے کام کریں گے کہ انہیں ہماری آئندہ آنے والی نسلی بھی ان سے استفادہ حاصل کریں گی۔ گجرات کی فرنیچر انڈسٹری کی بہتری کے لئے بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہو گی کہ میں گجرات کی انڈسٹری کو فری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ادارے بناؤں۔ صدر علی انصر گھمن نے کہا کہ اس وقت معاشی حالات خراب ہو رہے ہیں۔ ڈالر کے ریٹ آسمانوں پر چڑھ چکے ہیں۔ انہوں نے چوہدری پرویز الٰہی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری برادران جب بھی اقتدار میں آتے ہیں وہ گجرات کے لوگوں کی ترقی کے لئے پہلے سوچتے ہیں اور ہمیشہ انہوں نے گجرات کی بزنس کمیونٹی کے لئے بہتر منصوبے پای�ۂ تکمیل تک پہنچائے۔ گجرات چیمبر کی بلڈنگ چوہدری پرویز الٰہی کا ایک بڑا تحفہ ہے۔ صدر فاؤنڈر گروپ اشفاق احمد رضی نے کہا کہ چیمبر کی بلڈنگ کیلئے 5 کروڑ روپے چوہدری پرویز الٰہی نے لے کر دیئے۔ اس وقت گجرات چیمبر کی بہترین بلڈنگ ہے جس کی وجہ سے گجرات چیمبر کا نام بڑے چیمبروں میں آرہا ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر امین گل، انصر محمود گھمن نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور چوہدر ی پرویز الٰہی کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور مبارکباد دی۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔