اوسلو(پ۔ر) اوسلو ناروے پاکستانی ایمبیسی میں فنڈ ریزنگ کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کااہتمام کیاگیا جس کی صدارت سفیربابرامین نے کی ،میٹنگ میں چیئرمین پاکستان یونین ناروے چوہدری قمراقبال، ممتازبزنس مین شیخ طارق محمود, قمرعباس ٹوانہ۔چوئدری خالد محمود اسماعیل سرور۔مدثر علی چوہدری ۔ عاشی شاہ ۔ارشد وحید چوہدری ۔. سمیت پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات بھی موجود تھے اس موقع پر شیخ طارق محمود نے سفیربابرامین سے فنڈ ریزنگ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیالات کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ انشااللہ ارض وطن پاکستان کی تعمیروترقی اوراپنے مشکلات ومصیبت میں گھرے بھائیوں کی امداد کیلئے جو بھی ہماری ڈیوٹی لگائی جائے گی بھرپورانداز سے پوری کریںگے ،پاکستانی سفیربابرامین نے شیخ طارق محمود ودیگرکے جذبے کوسراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اس موقع پرشرکاکے اعزازمیں پرتکلف استقبالیہ کابھی اہتمام کیاگیا۔۔۔