لاہور(پ۔ر)وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے جھنگ کے ارکان اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔چودھری پرویزالہی نے کہاکہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں آبیانیہ اور مالیہ معاف کر دیا ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔متاثرین کی بحالی کے لئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیا ہے۔مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کا سہارا بنیں۔وطن عزیز کی مٹی آج ہم سب سے دکھی انسانیت کی خدمت کا تقاضا کرتی ہے۔میں نے دکھی انسانیت کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے جو پورا کرکے دم لوں گا۔