لاہور(پ۔ر)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔وفد میں شفقت محمود، میاں محمود الرشید، میاں اسلم ا قبال، ڈاکٹر یاسمین راشد، محسن لغاری اور عندلیب عباس شامل تھیں ۔پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی محمد خان بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ملاقات میں جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔چودھری پرویز الہی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔صاحب حیثیت او رمخیر حضرات بینک آف پنجاب کے اکانٹ نمبر 6010159451200028 میں امدادی رقوم جمع کرا سکتے ہیں۔وزیراعلی فلڈ ریلیف فنڈ کا IBAN نمبر6010159451200028 PK92BPUNہے