گجرات(پ۔ر)ڈاکٹر عباس تشدد کیس کے حوالے سیڈاکٹر ز کمیونٹی کاڈی پی او کمپلیکس کے باہر احتجاج ۔ڈی پی او گجرات سید غضنفر علی شاہ نے ڈاکٹرز کمیونٹی کو واقعہ میں ملوث ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے اور تفتیش میرٹ پر کرنے کی یقین دہانی کروائی ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ گلیانہ کے علاقہ میں ڈاکٹرعباس چوہدری پر تشدد کے حوالے سے ڈاکٹرز کی تنظیم نے ڈی پی او کمپلیکس کے باہر احتجاج ریکارڈ کروایا اور ڈاکٹرز کیایک وفد نے ڈی پی او گجرات سے ملاقات کی ۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عباس پر تشدد کرنے والے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور انصاف کو یقینی بنایا جائے ۔ ڈی پی او گجرات نے ڈاکٹرکمیونٹی کو یقین دلایا کہ پولیس تمام وسائل کو بروئے کار لا تے ہوئے میرٹ پر تفتیش کررہی ہے ۔ انشا اللہ بہت جلد واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا اور انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی کوتحفظ فراہم کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔