گجرات( محمود اختر محمود) سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت حسین ، پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری سلیم سرور جوڑا کو مبارکباد دینے کے لئے ان کی رہائش گاہ پر گئے ۔ اس موقع پر میاں ہارون مسعود ان کے ہمراہ تھے جبکہ چوہدری سعید سرور جوڑا، چوہدری شجاع زیب جوڑا، چوہدری علی ابرار جوڑا، حاجی سرور کٹھانہ ، انصر کٹھانہ، بلال جوڑا، جمال جوڑا، فیضان خالد بٹ، وسیم مسعود جوڑا، حاجی طاہر، سہیل جوڑا بھی موجود تھے۔ چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد دی اور گجرات شہر میں عوامی مسائل کے حل کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔