لاہور(نیوز ڈیسک )وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا حافظ آباد کے علاقے سولنگی کھرل کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی