گجرات(پ۔ر)ڈپٹی کمشنر عامرشہزا د کنگ نے کہا کہ مون سون شجر کا ری کا آغا ز 10 اگست سے کیا جا ے گا۔ ضلع گجرا ت میں مون سون کی شجر کا ری مہم کے دوران  6 لاکھ 25 ہزار پودے لگائے جائیں گے،ان خیالات کا اظہا ر انہوں محکمہ جنگلا ت کے افسران کے اجلاس سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا،رینج فاریسٹ آفیسر راشد چٹھہ اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہا ہے کہ   ضلع بھر میں مون سون کی شجرکاری مہم کے دوران سکولوں کالجز،سرکاری اداروں،ہسپتالوں اور پرائیویٹ مقامات پر شجر کاری کی جائے گی اور کسانوں کی رہنمائی کیلئے معلوماتی ڈیسک قائم کیا گیا ہے جس میں کسانوں کو پودا جات کی فراہمی اور لگانے کا طریقہ کاربارے آگاہی فراہم کی جا ئے گی۔ ڈپٹی کمشنرنے ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں جو ٹارگٹ موسم بہار شجر کاری مہم کیلئے فائنل کئے گئے اس میں سرکاری محکمہ جات کے ذریعہ ضلع گجرات میں دولاکھ 25 ہزارپودے لگائے جائیں گے،اس کے علاوہ آرمی کو 50 ہزاراور پرائیویٹ فارمرز کے لئے تین لاکھ50 ہزار کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر عامرشہزا د کنگ نے کہا کہ ہر شخص اپنے حصے کا درخت لگا کر اس مہم کو کامیاب بنائے اور ملک پاکستان کو سر سبز بنائے اور ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ممکن ہو سکے اور موسمیاتی تبدیلی میں کی آسکے۔