گجرات(پ۔ر)تھانہ صدر گجرات پولیس نے گزشتہ ماہ بیوی کو قتل کرکے ڈکیتی کا رنگ دینے والا شاطر ملزم گرفتارکرلیا ۔تفصیلات کے مطابق مورخہ ۔17/07/2022کورات 11:30 بجے مسمی محمد اشفاق ولد محمد اسلم قوم مسلم شیخ سکنہ لالہ چک نے پولیس تھانہ صدر گجرات کو اطلاع دی کہ وہ اپنی بیوی اقصی شہزادی بعمر 26/27 سال کے ہمرا موٹر سائیکل پر ہریہ والا سیاپنے گھرلالہ چک جا رہے تھے کہ دو کس نا معلوم موٹر سائیکل سواروں نے ہمیں روکا اور میری بیوی کو پسٹل کے زور پر تھوڑا آگیلے گئے ،تھوڑی دیر بعد فائر کی آواز آئی جو کہ نا معلوم ملزمان نے میری بیوی کو قتل کر دیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات اور ڈی ایس پی لالہ موسی پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ابتدائی شواہد اکٹھے کرکے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔واقعہ کی سنگینی کے پیش نظر ڈی پی او گجرات عطا الرحمان نے ڈی ایس پی لالہ موسی راجہ زاہد نعیم کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر شہباز ہنجرا ،سب انسپکٹر فیاض احمد و دیگر ملازمین پر مشتمل پولیس ٹیم تشکیل دی اور ہدائیت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے واقعہ کے اصل محرکات کو سامنے لایا جائے۔پولیس ٹیم نے مختلف پہلوئوں پر تفتیش شروع کردی اور مدعی کی مشکوک حرکات و سکنات کی بنا پر اسے شامل تفتیش کیاگیا۔جس نے دوران انٹیروگیشن اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اقصی شہزادی اسکے چھوٹے بھائی عبدلرزاق کی بیوی تھی۔سال2020 میں بھائی کی وفات کے بعد اس نے 2021 میں اقصی شہزادی سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد اسے مقتولہ کے کریکٹر پر شک ہوا تو اس نے اپنی بیوی کو جان سے مارنے کی منصوبہ بندی کی اوربعد ازاں مورخہ 17/07/2022کی شام اقصی شہزادی کو لیبارٹری سے الٹرا ساونڈ کروانے کے بہانے گجرات لے گیا اوراسکے بعد سکنہ ساہنوال اپنی ہمشیرہ کے گھر لے گیا۔جہاں سے رات کو واپسی پرمحمد اشفاق نیمنصوبہ کے مطابق کشمیر کالونی کے قریب موٹر سائیکل سے اتار کر پسٹل 30 بورسے فائرنگ کرکے قتل کر دیااور پولیس کو کال کر کے ڈکیتی اور دوران ڈکیتی قتل کا ڈرامہ رچایا۔ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ڈی پی او گجرات عطا الرحمان کا کہنا ہے کہ ملزم کتنا ہی چالاک اور شاطر کیوں نہ ہو قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکتا ۔