لاہور(پ۔ر)وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنگس کی ملاقات آسٹریلین ہائی کمشنر نے وزارت اعلی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی ۔ملاقات میں پاک آسٹریلیا دو طرفہ تعلقات کے فروغ، صحت، تعلیم،زراعت، لائیوسٹاک، سپورٹس اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پولیس اور دیگر شعبوں کے افسروں کی تربیت کے لئے ایکسچینج پروگرام شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا۔چودھری پرویز الٰہی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان بہترین دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔میرے سابقہ دور میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی اصلاحات کی گئیں۔تعلیم اور صحت کے شعبوں میں آسٹریلیا کے تعاون کا خیرمقدم کریں گے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے مابین وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلوں سے معاشی و سماجی شعبوں میں تعاون فروغ پائے گا۔ زراعت، ڈیری ڈویلپمنٹ اور لائیوسٹاک میں آسٹریلیا کو بہت مہارت حاصل ہیان شعبوں میں آسٹریلین ماڈل سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا پنجاب حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے اور شراکت داری بڑھائیں گے پنجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے اقدامات کریں گے۔