گجرات:(پ۔ر)حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ماہ اگست  کے پہلے دن ریونیو عوامی خدمت کچہری کے دوران تینوں تحصیلوں میں 128شہریوں کی شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ہے، سنیئر ممبر بورڈا ٓف ریونیو کی زیر نگرانی رواں ماہ کی پہلی ریونیو عوامی سروسز کے پہلے دن ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ، اسسٹنٹ کمشنرز خضرحیات، زوہیب ممتازاور محمد اکمل نے شہریوں کی شکایات سنیں اس دوران4شہریوں نے ریکارڈ درستگی، 35افراد نے فرد اجراء، 15شہریوں نے انتقالات ملکیت،33افراد نے رجسٹری، ایک درخواست گذار نے ریکارڈ معائنہ، 33افراد نے ڈومیسائل اور 6افراد نے متفرق درخواستیں شکایات پیش کیں، مجموعی طور پر ایک دن میں 128درخواستیں موصول ہوئیں جاور ان تمام شکایات کو دفتر ی اوقات کے اختتام تک نمٹا دیا اس دوران انکی معاونت کیلئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ، لینڈ ریکارڈ سنٹرز کا عملہ اور افسران بھی موجود رہے۔