لاہور(پ۔ر)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان وزیراعلی آفس پہنچ گئے ۔وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالہی نے چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کاخیرمقدم کیا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وزیراعلی چودھری پرویزالہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الہی نے ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے انتظامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عمران خان نے پنجاب سے غیر آئینی و غیر قانونی حکومت کے مکمل خاتمے پر چودھری پرویزالہی اور مونس الہی کو مبارکباد دی ۔چودھری پرویزالہی نے سیاسی وفاداریاں بدلنے والوں کے خلاف بھرپور موقف پر کھڑا رہنے پر عمران خان کی سیاسی بصیرت کو سراہا ۔عمران خان نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی چودھری پرویزالہی نے سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے کئے گئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا توعمران خان کی متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے کی ہدایت