راولپنڈی( پ۔ر)پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام راولپنڈی پریس کلب میں منعقدہ نظام اسلام سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک کے مرکزی رہنما محمد شاداب رضا نقشبندی کاکہنا تھا کہ اقتدارکی رسہ کشی نے ملک کو تباہی کے دہانے پہنچادیاہے،معاشی بدحالی کا شکار پاکستان مزید کسی سیاسی بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا،سیاستدانوں کی خرید و فروخت کا کاروبار بند ہونا چاہئے،آئین اور قانون کی حکمرانی کے بغیر ملک وقوم کو ترقی کی راہ پر نہیں لایاجاسکتا،حکومتی اتحاد نے سیاسی اقدار کادیوالیہ نکال دیا ہے،عوام کی رائے کا احترام نہ کرنے والے دراصل ملک کو خانہ جنگی میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے نظام اسلام کے نفاذ کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں، عالمی مالیاتی اداروں کے دباؤ پر ملکی مفاد کے خلاف فیصلے قبول نہیں کریں گے۔سیاسی جماعتوں کو آئندہ انتخابات کے لے پر امن سیاسی ماحول پیدا کرنا ہوگا، پوری قوم بلاامتیاز احتساب اور انصاف چاہتی ہے، حکمران اور عدلیہ سیدنافاروق اعظمؒ کے فیصلوں سے رہنمائی حاصل کریں۔جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب علامہ طاہراقبال چشتی کاکہناتھاکہ ملک میں جہاں عوام کی اکثریت دو وقت کی روٹی کی محتاج ہے، حکمران مغل بادشاہوں کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔بالواسطہ ٹیکسوں کے ذریعے مہنگائی کا سارا بوجھ عوام پر ڈالنے کی بجائے طاقتور اشرافیہ، سول و ملٹری بیوروکریسی، وزرا، ارکان پارلیمنٹ، ججز اور دیگربڑے عہدوں پر فائز افراد کی مراعات جن میں مفت پٹرول، بجلی اور سرکاری گاڑیوں کا ذاتی استعمال شامل ہے، پر پابندی عائد کی جائے۔ضلع راولپنڈی کے صدرعمران نظامی کاکہناتھاکہ اللہ کی سرزمین پر اللہ کا نظام ہی بہترین آپشن ہے۔ حکومت وفاقی شرعی عدالت کے سود پر فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر کی گئی اپیل واپس لے،تحصیل راولپنڈی کے صدرعلامہ قاسم محمود موہروی کاکہناتھاکہ عوام سودی سرمایہ دارانہ نظام سے نجات اور پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کے لیے پاکستان سنی تحریک کا ساتھ دے، رہنماعلماء بورڈ پیرغلام مرتضیٰ شاکر کاکہناتھاکہ پاکستان کی بقا ء اورسلامتی صرف نظام مصطفےٰ سے وابستہ ہے،آئین اورقانون کے مطابق پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی اور فلاحی مملکت بنا کر دم لیں گے، نظام اسلام سیمینار میں جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب علامہ طاہراقبال چشتی،ضلع راولپنڈی کے صدرعمران نظامی،تحصیل راولپنڈی کے صدرعلامہ قاسم محمود موہروی،رہنماعلماء بورڈ پیرغلام مرتضیٰ شاکر،پیرسرکارجی آف آستانہ عالیہ گلشن آباد شریف،رہنماعلماء بورڈ پروفیسر سعیداختر صدیقی،ممبرکنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی حاجی ظفراقبال، ضلع اسلام آباد کے صدرعلامہ وسیم عباسی، رہنماتحریک صراط مستقیم علامہ اشفاق صابری،مفتی ارشد القادری، علامہ قاضی خضرمحمودچشتی، علامہ عبدالواحد نقشبندی، مفتی وحید احمد قادری،علامہ صاحبزادی جمیل احمد نقشبندی،،علامہ شوکت حسین نقشبندی، ڈاکٹرطیب رضا،تحصیل کلرسیداں کے صدرعلامہ ریاض الرحمن صدیقی،علامہ بشیراحمد نقشبندی،علامہ نسیم صدیقی،علامہ یونس حقانی،سید فاروق حیدر شاہ، علامہ وقاص چشتی، انجینئر نجم الثاقب، سید گفتارحسین شاہ، سیدسکندرحسین شاہ،تحصیل گوجرخان کے صدرقاری محمداعجازقادری،چوہدری عدنان نگیال ایڈوکیٹ، علامہ محمد وقاص چشتی،علامہ محمد سجاد قادری،علامہ محمد امتیاز میروی،علامہ عبدالجبار نقشبندی،علامہ مفتی شاہد اقبال مقصودی،علامہ شہزاد چشتی،علامہ اویس چشتی،علامہ محمد رضا قادری،سمیت دیگر علماء ومشائخ اورمعززین نے شرکت کی۔دیگرمقررین کاکناتھاکہ قیام پاکستان کے مقاصد کی تکمیل کیلئے ملک میں نظام مصطفےٰﷺکانفاذکرنا ناگزیرہوچکاہے،پاکستان ہمارے لئے ا للہ عزوجل کی نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے،70 برسوں سے کرپشن زدہ طبقہ مختلف روپ دھار کر ملک وقوم کی تقدیر کا مالک بنا بیٹھا ہے،اب ملک سے مک مکا کی سیاست کا خاتمہ ہونا چاہئے، پاکستان کی ترقی عوام کی ترقی سے مشروط ہے، سیاسی جماعتیں اقتدار کی رسہ کشی چھوڑ کر استحکام وطن کے لئے متحد ہو جائیں،دُنیا میں قیام امن کیلئے آج ایک مرتبہ پھر کردارِفاروقیؓ کو زندہ کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی سلامتی و استحکام کیلئے کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے، اسلام کی


