لاہور۔۔۔۔ پاکستان مسلم لیگ(قائداعظم) کے ممتاز رہنمائوں میاں شہزادحسن وٹوایڈووکیٹ،مخدوم وسیم قریشی ایڈووکیٹ ،ناصرعباس چوہان ایڈووکیٹ،میاں اشرف عاصمی ایڈووکیٹ،محمدیونس ملک،ملک شکیل اعوان، جمیل رمضان خان رضی اور میاں ذوالفقار حسین راٹھور نے کہا ہے کہ ہم نے چوہدری پرویزالٰہی کے ویژن اورمشن کاعلم تھاما ہواہے۔چوہدری پرویز الٰہی کی قیادت میں استحکام پاکستان کیلئے کرداراداکرنابیش قیمت سعادت ہے۔پاکستان مسلم لیگ (قائداعظم)کے انٹراپارٹی الیکشن میں چوہدری پرویزالٰہی کومینڈیٹ ملے گا،چوہدری پرویزالٰہی مادروطن پاکستان اورپاکستان مسلم لیگ (قائداعظم ) کاروشن مستقبل ہیں۔کپتان کے معتمد اتحادی کی حیثیت سے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے شعبدہ بازوں اورزرداریو ں کوپچھاڑدیا ۔ پاکستان مسلم لیگ(قائداعظم) اورپاکستان تحریک انصاف کا فطری اتحاد نوید انقلاب ہے۔اپنے ایک مشترکہ بیان میں رہنمائوں نے مزید کہا کہ ووٹ کوعزت دو کے جعلی داعی ایکسپوز ہوگئے ،پنجاب میں آئینی تبدیلی تازہ ہواکاجھونکا ہے۔اس تعمیری تبدیلی میں چوہدری مونس الٰہی نے کلیدی کرداراداکیا۔انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی زیرک ، معتدل ،مقبول اورپنجاب کیلئے معقول منتظم اعلیٰ ہیں،ان کاتجربہ اورصادق جذبہ پنجاب کی کایا پلٹ دے گا۔پنجاب سے شعبدہ بازی اوربیان بازی کاسیاہ دور ختم ہوگیا ،چوہدری پرویزالٰہی اپنے پیشرو کی طرح ڈینگیں نہیں مارتے بلکہ ڈیلیور کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کی باگ ڈور چوہدری پرویزالٰہی کے ہاتھوں میں آنے سے کسان برادری کے چہرو ں پراطمینان کی لہردوڑ گئی ہے۔ایوان وزیراعلیٰ سے منتقم مزاج چلے گئے اورمنتظم چوہدری پرویزالٰہی پنجاب کے مختلف طبقات کی محرومیوں کامداواکریں گے۔