لاہور۔۔۔۔وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کو وزیراعلی آفس آمد پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔وزیراعلی پرویز الہی کو پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی، انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔ بعد ازاں پرویز الہی نے وزیراعلی آفس کے سٹاف سے ملاقات کی۔وزیراعلی چودھری پرویز الہی نے سٹاف کو جانفشانی سے سرکاری فرائض انجام دینے کی ہدایت کی اور دعائے خیر بھی کرائی۔