گجرات( وقائع نگار خصوصی) آرائیں موومنٹ کے سرپرست اعلیٰ چوہدری جمشید اقبال، ضلعی صدر مہر سعید انور سونی، مہر مشتاق احمد کی قیادت میں یو سی 10 کے ایک وفد نے پاکستان تحریک انصاف کے نو منتخب ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو ان کی رہائش گاہ پر جا کر مبارکباد دی۔ اس موقع پر مہر ممتاز اختراور دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔ مہر سعید انور سونی نے کہا کہ اہل گجرات نے ایک بہترین ایم پی اے کا انتخاب کیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ چوہدری سلیم سرور جوڑا اپنے جوڑا خاندان کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے عوام کی خدمت کریں گے۔ مہر مشتاق احمد نے کہا کہ جوڑا خاندان نے ہمیشہ گجرات کے لوگوں کے مسائل کو ذاتی دلچسپی لے کر حل کیا ہے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔