گجرات( وقائع نگار خصوصی) یو سی 1 کے سابق امیدوار برائے چیئرمین ملک ظہیر عامر اور آغا شیراز کی قیادت میں ایک بڑے وفد نے جوڑا ہاؤس جا کر چوہدری سلیم سرور جوڑا کو مبارکباد دی اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے۔ اس موقع پر میجر عارف، جاوید اقبال، ملک عباس، جاوید گجر، حاجی بشیر احمد، حاجی نذیر احمد، عثمان علی، ملک بشارت، مہر کامران اور دیگر معززین شامل تھے۔ وفد نے چوہدری سلیم سرور جوڑا کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔ آغا شیراز نے کہا کہ چوہدری سلیم سرور جوڑا کی کامیابی سے یو سی 1 سمیت پورے گجرات شہر کے لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دے رہے ہیں کیونکہ عوام نے ایک بہترین عوامی نمائندہ چنا ہے۔

By admin

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔