گجرات (پ۔ر)اسسٹنٹ کمشنر گجرات عمردراز گوندل کا لینڈ ریکارڈ سنٹر، سول ہسپتال کنجاہ کا دورہ اراضی ریکارڈ سینٹر میں آ ئے سائلین کے مسائل سنے اور شکایات ازالے کے لئے تمام وسائل بروئے لانے کی ہدایت ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ہسپتال کے مختلف حصوں وارڈز میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا اور مریضوں اور لواحقین سے دستیاب سہولیات بارے دریافت کیا اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز عملہ کی موجودگی اور صفائی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔