گجرات(پ۔ر) پولیس تھانہ ٹانڈہ کی کاروائی ۔راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرکے مال مسروقہ اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کا ضلع بھر میںچوروں ، ڈاکوئوں اور اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ جس میں ڈی ایس پی صدر حافظ امتیاز احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ ٹانڈہ ظفر اقبال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ پیشہ ورانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے خصوصی کاروائی کرکے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں 1۔ محمد صغیر ولد محمد بشیر سکنہ شام پور ،2۔ طیب علی ولد خادم حسین ساکن ماڑی کھوکھراں شامل ہیں ۔ ملزمان سے 3عدد موٹر سائیکل اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ رائفل 7MMبور اور پسٹل 30بور برآمد ہوا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹانڈہ میں راہزنی اور موٹرسائیکل چوری سمیت 6مقدمات درج ہیں ۔ مزید تفتیش جاری ہے ۔