گجرات(پ۔ر)گجرات پولیس تھانہ کنجاہ نے اسلحہ کی نمائش اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف آپریشن کرکے 2پسٹل ،1کلاشنکوف ،2رائفل 244بور برآمد کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عمر سلامت کی ہدائیت پر پولیس کا ضلع بھر میںاسلحہ کی نمائش کرنے والے افراد اور ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے ۔ جس میں ایس ایچ او تھانہ کنجاہ انسپکٹر شہباز ہنجرا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ ناجائز اسلحہ برداروں کے خلاف خصوصی کاروائی کرکے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔ جن میں 1۔شایان بیگ  ،2۔صدام حسین  ،3۔ اعجاز احمد شامل ہیں ۔ پولیس نے ملزمان سے ناجائز اسلحہ2پسٹل ،1کلاشنکوف ،2رائفل 244بور برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کنجاہ میں الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔